19 March 2019 - 14:57
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440015
فونت
رحمن ملک :
پاکستانی سینیٹ میں داخلہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اسلام سے جوڑنا عالم اسلام کے خلاف سامراجی طاقتوں کی ایک بڑی سازش ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سینیٹ میں داخلہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین رحمن ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اسلام سے جوڑنا عالم اسلام کے خلاف سامراجی طاقتوں کی ایک بڑی سازش ہے۔

پاکستان کے سابق وزیرداخلہ اور سینیٹ میں داخلہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین رحمن ملک نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون کی تنظیم اور اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ سامراجی طاقتوں کے ذریعے اسلامو فوبیا پھیلانے کی پالیسی کے خلاف قرار داد پاس کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا پھیلانے کی کوشش صیہونیوں کی ایک بڑی سازش ہے جو فلسطینی مسلمانوں کی آزادی کی تحریکوں کو کمزور کرنے کے لئے کی جارہی ہے۔

رحمن ملک نے کہا کہ اسلاموفوبیا ایک ایسی آئیڈیالوجی ہے جس کو اسلام دشمن ملکوں خاص طور پرغاصب صیہونی حکومت نے پیش کی ہے اور وہ اس کے ذریعے مسلمانوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں