19 March 2019 - 15:20
News ID: 440016
فونت
حجت الاسلام سید تقی عباس رضوی :
ھندوستان کے معروف مبلغ و مفکر نے کہا : جس طرح خدا اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت و فرماں برداری واجب ہے اسی طرح اہل بیت اطہارؑ سے تمسک و اتّباع اوران کی پیروی کرنا بھی واجب ہے۔

ھندوستان کے معروف مبلغ و مفکر حجت الاسلام سید تقی عباس رضوی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے اپنی ایک گفتگو میں اہل بیت علیہم السلام سے محبت کا دعوا زبانی نہیں بلکہ عملی ہونا چاہیئے بیان کیا : اظہار محبت اطاعت و اتّباع کا نام ہے، نعروں کا نہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : نبوت تمام ادیانِ الہی کے بنیادی عقائد میں سے ہے اور امامت و ولایت، گلشن نبوت کا ثمر ہے جس طرح  نبی کریم ﷺ کی محبت سے دل خالی ہو جائے تو انسان مسلمان نہیں رہتا اور جب ایک مسلمان اپنے دل میں عشقِ نبی ﷺ رکھ کر اہل بیت اطہارؑ کی محبت و مؤدت کی حلاوت و سدا بہار خوشبو کو محسوس نہ کرے تو وہ چاہے کچھ  ہو جائے مومن نہیں ہوسکتا۔

سید تقی عباس رضوی نے آل محمد ص کے بغیر محبت نبی اکرم ص کو بے فائدہ جانا ہے اور تاکید کی : محبت نبیﷺ کے ساتھ ساتھ  نبی کریم ﷺ کی عترتِ طاہرہؑ سے متمسک رہنا بھی واجب ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : محبت رسول ﷺ محبت اہل بیتؑ کے بغیرکوئی معنی نہیں رکھتی۔ وہ شخص جھوٹاہے جو حضور ﷺکی محبت کادعویٰ تو کرتا ہے مگر اس کا دل محبتِ اہلِ بیتؑ سےخالی ہے۔

ھندوستان کے معروف مبلغ و مفکر نے کہا : جس طرح خدا اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت و فرماں برداری واجب ہے اسی طرح اہل بیت اطہارؑ سے تمسک و اتّباع اوران کی پیروی کرنا بھی واجب ہے۔

انہوں نے امام شافعی کے عقیدہ کو بیان کرتے ہوئے کہا : امام شافعی اپنے عقیدہ و ایمان کو بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں : يَا آلَ بَيْتِ رَسُوْلِ اللّٰهِ حُبُّکُمْ ، فَرْضٌ مِّنَ اللّٰهِ  فِی الْقُرْآنِ اَنْزَلَهُ

’’اے اہل بیتؑ رسولﷺ! آپ کی  محبت اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرض کردی ہےاوراس کا حکم قرآن میں نازل ہوا ہے‘‘۔

يَکْفِيْکُمْ مِنْ عَظِيْمِ الْفَخْرِ اَنَّکُمْ  مَنْ لَمْ يُصَلِّ عَلَيْکُمْ لَا صَلاَة لَهُ

’’اے اہل بیتؑ نبی ﷺ!آپ کی عظمت  و منزلت، شان و شوکت اورآپ کی بلندی کے لئے اتنی دلیل  ہی کافی ہے کہ جوآپ پردرود نہ پڑھے اس کی نماز،نماز  نہیں ہوتی‘‘۔

حجت الاسلام سید تقی عباس رضوی نے تاکید کی : محبت رسول ﷺ کا حقیقی معیار، ان کی عترتِ طاہرہؑ کی اطاعت اور اتباع ہے، جو بغیر اطاعتِ رسول ﷺ اور بغیر اتباع اہل بیتؑ کے آپؑ سے محبت کا دعوی کرتا ہے وہ اپنے دعوی میں جھوٹا ہے...!

ھندوستان کے معروف مبلغ و مفکر نے کہا : محبت رسول ﷺ اور عشق اہل بیتؑ انسان کو گناہوں سے روکتی اور اسے خدا کی اطاعت و بندگی اور نیک عمل پر ابھارتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۱۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬