20 March 2019 - 22:45
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440021
فونت
مولود کعبہ امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطالب علیہ السلام کے مبارک یوم ولادت باسعادت پر پورے عراق اور اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں جشن کا سلسلہ جاری ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولود کعبہ، جانشین پیغمبر، یاور خاتم النبیین مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطالب علیہ الصلوات و السلام کے مبارک یوم ولادت باسعادت پر پورے عراق اور اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں جشن کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی مناسبت سے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں جشن و سرور کی محلفیں سجی ہیں اور امام عالی مقام کا حرم مطہر نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جہاں لاکھوں متوالے خوشی کے اس موقع پر آپ کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

مولائے کائنات کی ولادت باسعادت کے موقع پر عراق کے مقدس دیگر شہروں منجملہ کربلائے معلی، کاظمین شریفین اور سامرہ میں بھی وسیع پیمانے پر جشن اور محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ نجف اشرف میں لاکھوں کی تعداد میں عراقی اور غیر ملکی زائرین مولود کعبہ، جانشین پیغمبر، فاتح خیبر و خندق، مولائے متقیان، مولی الموحدین، مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطاب علیہ الصلواۃ و السلام کا جشن ولادت منا رہے ہیں اور ذاکرین و شعرائے کرام بارگاہ علوی میں اپنے اپنے مخصوص انداز میں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کا جشن اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں انتہائی مذہبی جوش جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پورے ملک کی سرکاری اور نجی عمارتوں، مساجد، امام بارگاہوں اور تمام مقدس مقامات نیز سڑکوں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے- عاشقان حیدر کرار جگہ جگہ لوگوں میں شربت اور مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں-

جشن مولود کعبہ کے مرکزی اجتماعات مشہد المقدس میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ پاک اور قم المقدسہ میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے مرقد مطہر میں جاری ہیں جہاں بڑی تعداد میں عاشقان اہلبیت اطہار(ع) کی بارگاہ عصمت میں نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

دنیا کے مختلف ملکوں میں پاکستان اور ہندوستان میں بھی جشن ولادت باسعادت شروع ہو گیا ہے اور لوگ مختلف مقدس مقامات خاص طور سے امام بارگاہوں میں محفل میلاد برپا کر کے مشکل کشائے دو جہان کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے آپ کی شخصیت اور ایک دوسرے کو اس عید کی مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔

مولود کعبہ، جانشین پیغمبر، فاتح خیبر و خندق، مولائے متقیان، مولی الموحدین، مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطاب علیہ الصلواۃ و السلام اسلامی تاریخ کی وہ درخشاں ہستی ہیں کہ جن کا کردار ہر اعتبار سے نمایاں اور ممتاز رہا ہے۔ آپ اس دنیا میں تشریف لائے تو کعبہ میں اور مولود کعبہ کہلائے۔ سب سے پہلے جس ہستی کو دیکھا وہ رسالت مآب (ص) ہی تھے۔ آپ (ص) کے سایہ عاطفت میں ہی گھٹنوں کے بل چلے اور آغوشِ رسالت میں پرورش پا کر بالآخر میدان جہاد کے شہسوار بنے۔

مولودِ کعبہ نے کائنات کی ہرشہ کو اسلام کی ہی روشنی میں دیکھا۔ درسگاہِ نبوی میں تعلیم و تربیت پائی۔ معلم انسانیت جیسا معلم و مربی ملا۔ رہنے کو نبوت کا گھرانہ اور بود و باش کے لئے سرزمینِ وحی ملی۔ قرآنی آیات کی شانِ نزول کے چشم دید گواہ بنے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں