‫‫کیٹیگری‬ :
23 March 2019 - 19:09
News ID: 440034
فونت
مسلمان ہونے والی امریکی خاتون مرضیہ ہاشمی :
برسوں قبل حرم مطہر رضوی میں مسلمان ہونے والی امریکی خاتون اور ایران کے پریس ٹی وی کی اینکر مرضیہ ہاشمی نے بتایا کہ مسلمان ہونے کے بعد میری کوشش رہی ہے کہ اپنے گھر میں اسلامی تعلیمات اور ثقافت کو رائج کروں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون مرضیہ ہاشمی نے نئے ایرانی سال کے آغاز یا تحویل سال کے موقع پر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے خصوصی پروگرام میں کہ جوصحن جامع رضوی میں زائرین کی کثیر تعداد کی شرکت سے منعقدہوا ، کہا کہ مسلمان ہونے کے بعد میری ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ اپنے گھر میں اسلامی ثقافت وتعلیمات کو زیادہ سے زیادہ رائج کروں ،اسی لئے عید فطر ،عیدقربان اور عید غدیر جیسی دیگر اسلامی عیدیں میرےلئے خاص اہمیت رکھتی ہیں ۔

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ان کے وجود میں اسلام کی روشنی کی پہلی کرن کیسے آئي کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے تین سال بعد یہ انقلاب دنیا کے اس حصے میں میرے لیے بہت زیادہ جذاب اور پرکشش تھا لہذا میں نے امریکہ میں ایرانی اسٹوڈینٹس سے ملاقات اور رابطہ برقرار کرنے کی کوشش کی تاکہ ایران کے اسلامی انقلاب کو زیادہ بہترطریقے سے سمجھ سکوں۔

پریس ٹی وی کی اینکر مرضیہ ہاشمی نے مزید کہا: میں نے امریکہ میں جرنلیزم یا صحافت میں تعلیم حاصل کی تھی اور ایران کے اسلامی انقلاب سے آشنا ئی حاصل کرنے کے دوران میں نے ایران کے اسلامی انقلاب کے حامیوں اور مخالفین سب سے گفتگو کی اور آخرکار امام خمینی (رہ) کی شخصیت نے مجھ کو بہت متاثر کیا ۔

مرضیہ ہاشمی نے کہا کہ ایک ایرانی اسٹوڈینٹ نے جس سے میری کافی آشنائی ہوچکی تھی مجھ سے کہا کہ اسلامی انقلاب کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے قرآن کریم کا مطالعہ کرو ۔

محترمہ ہاشمی نے کہا: میں دو سال تک قرآن کریم کی آیات کی تحقیق میں مشغول رہی اور قرآن کی آیات کو انجیل کے مطالب سے مقائسہ کرتی اور تطبیق دیتی رہی، اور آخرکارمیں نے اسلام کی حقانیت کو درک کرلیا اور دین عیسائیت سےدین اسلام کی طرف آگئی ۔

عیسائي مذہب سے نکل کر اسلام قبول کرنے والی امریکی خاتون مرضیہ ہاشمی نے اپنے مسلمان ہونے کے بعد اپنی زندگی میں تبدیلیوں کے بارے میں کہا: مسلمان ہونے کے بعد میری زندگی مکمل طور پر تبدیل ہوگئي ۔ میرے دوست مجھ سے چھوٹ گئے ، یہاں تک کہ میرا اپنے رشتہ داروں کے یہاں آنا جانا بھی کچھ خاص مسائل کی رعایت کی وجہ سے سخت ہوگیا ،اور آخرکار میں نے ایک ایرانی مرد سے شادی کرلی اور خداوندعالم نے میری زندگی کی تمام مشکلات کو آسان کردیا ۔

پریس ٹی وی کی اینکر مرضیہ ہاشمی نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں حضرت علی علیہ السلام سے اپنی محبت و عقیدت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر صدر اسلام کے مسلمان اسلام کے صحیح راستے کو کہ جو غدیر میں بتایا گیا تھا ، اختیار کرلیتے تو آج دنیا کی حالت کچھ اور ہوتی اور دوسرے لوگ بھی اسی راہ پر گامزن ہوتے ۔

مرضیہ ہاشمی نے اپنی گفتگو کے آخر میں حضرت امام زمانہ (عج) کے ظہور ، استقامتی محاذ کی کامیابی اور رہبرانقلاب اسلامی کی سلامتی و طول عمر کے لئے دعا کی ۔

واضح رہے کہ امریکی نژاد مسلمان خاتون کو ایران کے پریس ٹی وی میں اینکر ہونے کی وجہ سے ابھی چند مہینے قبل امریکہ پہنچتے ہی کوئی وجہ بتائے بغیر ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا تھا، اس کے بعد ایف بی آئي کے اہلکاروں نے انہیں واشنگٹن کی جیل میں منتقل کردیا جہاں انہيں ذہنی اور جسمانی ایذائيں بھی دی گئيں لیکن رائے عامہ کے دباؤ کے نتیجے میں سرانجام امریکی حکومت انہيں گیارہ روز بعد رہا کرنے پر مجبور ہوگئی

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬