26 March 2019 - 22:13
News ID: 440047
فونت
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف ٹھوس اقدامات کی اپیل کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے اسرائیل کے خلاف قرارداد کی منظور کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیل کے خلاف ٹھوس اقدامات بھی انجام دینا چاہئیں۔

جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کی جاری کردہ قرارداد میں غزہ پٹی میں مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے اقدامات کو غیرقانونی، پرتشدد اور ہلاکت خیز قرار دیا گیا ہے۔

حماس کے بیان میں انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کو فلسطینیوں کے حق کی حمایت اور عالمی حلقوں کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کو مجرم قرار دیئے جانے کی جانب پہلا قدم قرار دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک دو سو ستر سے زائد فلسطینی شہید اور کم از کم ستائیس ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬