26 March 2019 - 22:14
News ID: 440048
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کا بیان خطے میں امریکہ کی شکست اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بیت المقدس کو غاصب صہیونی حکومت کا دارالحکومت قراردینے نیز شام کے مقبوضہ علاقہ جولان پر غاصب صہیونی حکومت کی حاکمیت کو تسلیم کرنے کے امریکی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح اور کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ پمپئو بیروت میں لبنانی عوام کے خلاف تحریک آمیز بیان دیکر خطے کے امن و ثبات کو ایک بار پھر تباہ و برباد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کا بیان خطے میں امریکہ کی شکست اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران خطے میں امن و ثبات کے قیام کے سلسلے میں اپنی ذمہ د اریوں پر عمل پیرا رہےگا اور امریکہ کی غلط پالیسیوں کو علاقہ پر مسلط کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دےگا۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی مزاحمت کے خلاف امریکی وزير خارجہ کا غصہ اس بات کا مظہر ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خطے میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬