27 March 2019 - 15:34
News ID: 440057
فونت
سینیٹر مشتاق خان نے ہہ کہتے ہوئے کہ یمن سمیت عالم اسلام میں تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کو کردار ادا کرنا چاہئے کہا : پوری دنیا میں ہونیوالی خونریزی کی بنیادی وجہ امریکہ ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سینیٹر مشتاق خان نے یہ کہتے ہوئے کہ یمن جنگ کو لیکر امت مسلمہ دو حصوں میں تقسیم نظر آتی ہے، اور دو مسلم ممالک میں بھی کشیدگی بڑھ رہی ہے کہا: یمن سمیت عالم اسلام میں تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کو کردار ادا کرنا چاہئے ۔

سینیٹر مشتاق خان نے کہا: تمام اسلامی ممالک کیساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنا اور اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا پاکستان کی ریاست کی دستوری ذمہ داری ہے، پاکستان کے آئین میں لکھا ہوا ہے کہ پاکستان اسلامی ممالک کیساتھ اچھے تعلقات رکھے گا اور ان کے درمیان اتحاد و اتفاق کی کوشش کرے گا، یہ تو آئینی ضرورت بھی ہے۔

انہوں نے تاکید کی : جہاں تک یمن کے مسئلہ کو لیکر ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بات ہے تو صرف یمن کے مسئلہ پر ہی نہیں بلکہ ہر وہ مسئلہ جو امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، اس پر بڑھ کر پاکستان کو رول ادا کرنا چاہئے۔ اور جنگ، تشدد کی بجائے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کو حل کیا جائے ۔

سینیٹر مشتاق خان نے کہا: دشمن چاہتا ہے کہ مسلم ممالک اپنے وسائل ایک دوسرے کے خلاف استعمال کریں، اور اس کا سارا فائدہ دشمنوں کو پہنچے۔ لہٰذا پاکستان کو یمن سمیت دیگر تنازعات کو حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬