‫‫کیٹیگری‬ :
27 March 2019 - 15:49
News ID: 440059
فونت
علامہ احمد اقبال رضوی:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے اپنے مذمتی بیان میں بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سید حسین شاہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور شہید کے خاندان کی مالی سرپرستی کی جائے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سریاب روڈ پر سرعام ٹارگٹ کلنگ کی واردتیں لمحہ فکریہ ہیں، سید حسین شاہ کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں، پے در پے واقعات کے باوجود کوئٹہ انتظامیہ سے ایک سریاب روڈ پر سکیورٹی رٹ قائم نہ ہو سکی، دہشتگرد بلاخوف و خطر سڑکوں پر چوکیوں کو باوجود اسحلہ سے لیس پھرتے ہیں۔

انہوں ںے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں رہا، لیکن دیکھنے میں یہ آیا کہ آئے روز صوبائی دارالحکومت میں دہشتگرد کسی نہ کسی شہری کو خون میں نہلا کر با آسانی فرار ہو جاتے ہیں۔

علامہ احمد اقبال نے کہا کہ شہر میں موجود جا بجا چوکیاں صرف شہریوں کو تنگ کرنے اور مال بردار گاڑیوں سے بھتہ لینے کا کارنامہ سرانجام دے رہی ہیں

انہوں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سید حسین شاہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور شہید کے خاندان کی مالی سرپرستی کی جائے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬