04 April 2019 - 14:25
News ID: 440097
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا نزدیک سے جائزہ لینے کے لئے سیلاب زدہ علاقہ کے دورہ پر ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی صوبہ خوزستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا نزدیک سے جائزہ لینے کے لئے دزفول پہنچ گئے ہیں جہاں وہ متاثرین سے بھی ملاقات کر کے ان کے حالات معلوم کرے نگے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی صوبہ خوزستان کے ڈیموں میں پانی کی مقدار میں اضافے کا بھی قریب سے مشاہدہ کریں گے۔

علی لاریجانی پہلے دز ڈیم اور اس کے بعد کرخہ ڈیم کا دورہ کریں گے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا نزدیک سے جائزہ لینے کے لئے سیلاب زدہ علاقہ جائے نگے ۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل صوبہ خوزستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا صدر حسن روحانی، نائب صدر، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ ، ایرانی فوج کے سربراہ اور بعض وزراء بھی دورہ کرچکے ہیں۔ ایران کے تمام صوبوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں شدید بارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں کافی نقصان ہوا ہے اور دسیوں گاوں پوری طرح پانی میں ڈوب چکا ہے اور لوگوں کی امداد کی سخت ضرورت ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬