09 April 2019 - 15:37
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440130
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشتگرد گروہ قرار دینے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے نیتن یاہو کیلئے امریکہ کا انتخابی تحفہ اور خطرناک کھیل قرار دیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشتگرد گروہ قرار دینا دراصل امریکہ کا ایک اور گمراہ کن اقدام ہے جو اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کیلئے امریکہ کا انتخابی تحفہ اور خطرناک کھیل شمار ہوتا ہے۔

ادھر برطانیہ میں تعینات ایران کے سفیر نے اپنے ٹویٹ میں امریکی صدر کے اقدام کو احمقانہ قرار دیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے امریکی فیصلے کی بھر پور انداز میں مذمت کی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ رات ایران کے خلاف دشمنانہ پالیسیوں کے تسلسل میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشتگرد تنظیم کی فہرست میں شامل کیاجس کے جواب میں اعلی ایرانی سلامتی کونسل نے امریکہ کو دہشتگردوں کا حامی قرار دیتے ہوئے امریکی سینٹ کام فورس کو دہشتگرد گروہ قراردیا./۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں