‫‫کیٹیگری‬ :
09 April 2019 - 17:17
News ID: 440135
فونت
پاکستان:
ایران کلچر ہاوس اور دارالقرآن «اقراء» کے تعاون سے ماہ رمضان المبارک میں شیعہ سنی قرآء کے درمیان مقابلہ منعقد کیا جائےگا۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق، ادارہ ثقافت و  تعلقات اسلامی کے مطابق ایران کلچر ہاوس کویٹہ کے ڈایریکٹر کوروش عقدائی سے قاری عبدالرزاق اور معروف شہرت یافتہ قاری ابراھیم کاسی کی ملاقات میں قرآنی مقابلے کا فیصلہ کیا گیا ۔

خانہ فرھنگ ایران کے ڈایریکٹر نے ایرانی مرکز کی قرآنی خدمات کا ذکر کرتے ہویے کہا : خانه فرهنگ ایران شعبان المعظم اور رمضان المبارک کے حوالے سے وحدت و اتحاد کی فضاء قایم کرنے کے لیے شیعہ سنی قرآء کی شرکت کے ساتھ قرآنی مقابلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ملاقات میں اہل تشیع کے معروف قاری استاد عبدالرزاق اور معروف اہل سنت کے قاری ابراھیم کاسی نے مقابلے کے حوالے سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ مقابلوں کو دو گروپ کی شکل میں منعقد کیا جائے گا جسمیں شہر کی اہم مذہبی، قرآنی اور علمی شخصیات کو دعوت دی جائے گی۔/ ۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬