11 April 2019 - 22:29
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440154
فونت
حجت الاسلام سید حسن نصراللہ :
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا :سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کا ایک  مضبوط ادارہ ہے جس نے آج تک خطے میں امریکہ کے تمام سازشی منصوبوں کو ناکام بنادیا اور سپاہ کے خلاف امریکہ کا احمقانہ اقدام امریکہ کی مایوسی اور ناکامی کا مظہر ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام سید حسن نصراللہ نے امریکہ کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا : امریکہ خود ایک دہشت گرد ملک ہے جو خطے کے بہت سارے ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے بے گناہ عوام کے قتل عام کی حمایت کر رہا ہے۔

انہوں نے حضرت ابوالفضل العباس علمدار کربلا کی یوم ولادت اور روز جانباز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا : امریکہ نے جو مشرق وسطی کے بہت سارے ملکوں میں ہزاروں افراد کا قتل کیا اور بدستور دہشتگرد گروہوں کی حمایت کررہا ہے ، جو کسی پر بھی پوشیدہ نہیں ہے اور تعجب ہے کہ دہشت گرد کو نابود کرنے والے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے سپاہ پاسدران کی حمایت کا علان کرتے ہوئے بیان کیا : سپاہ پاسداران انقلاب فورس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے سپاہ پاسداران کی شجاعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خطے کے ممالک کے دفاع کے لئے اہم کردار ادا کیا اور اس حوالے سے بیش بہا قربانیاں دیں۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کا ایک  مضبوط ادارہ ہے جس نے آج تک خطے میں امریکہ کے تمام سازشی منصوبوں کو ناکام بنادیا اور سپاہ کے خلاف امریکہ کا احمقانہ اقدام امریکہ کی مایوسی اور ناکامی کا مظہر ہے۔

انہوں نے امریکا کی صیہونی غلام پرستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ، غاصب صہیونی حکومت کے مفادات کی خاطر امت مسلمہ کے حقوق کو نظر انداز کرتے ہوئے اس ناجائز حکومت کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرتا ہے لیکن وہ جو اپنی سرزمین، مقدسات اور وقار کا دفاع کرتے ہیں انھیں دہشت گرد قرار دیتا ہے۔

حجت الاسلام سید حسن نصر اللہ نے امریکا کی دہشت گردانہ اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امریکہ، افغانستان، شام ، عراق، یمن اور لیبیا میں دہشت گردی کو فروغ دے کر مسئلہ فلسطین سے امت مسلمہ کی توجہ ہٹانے اور اسرائیل کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکا کا احمق صدر نے گزشتہ دنوں ایران کے خلاف دشمنانہ پالیسی کے سلسلہ جو جاری رکھتے ہوئے امریکا کی طرف سے بنائے گئے دہشت گرد گروہ داعش کو مکمل طور سے نابود کرنے والے اور خطے میں امریکا کی سازشی پالیسی کو تباہ کرنے والے پاسداران اسلامی انقلاب فورس کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں ڈال دیا تا کہ داعش کی نابودی و اپنے ہار کا بدلہ لے سکے ۔

واضح رہے کہ ایران نے امریکا کی اس احمقانہ اقدام پر  امریکہ کو دہشت گرد کا حامی قرار دیتے ہوئے امریکی سینٹ کام فورس کو دہشتگرد گروہ میں شامل کر دیا ، اور اس کے بعد خطے مین موجود امریکی فورس کے لئے شدید خطرہ لاحق ہو چکا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں