‫‫کیٹیگری‬ :
14 April 2019 - 14:00
News ID: 440167
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری :
سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ ملک دشمن دہشتگرد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جو لوگ بیرونی ایجنڈے پر وطن عزیز کی بے گناہ عوام سیکورٹی فورسز اور املاک کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقسربراہ مجلس وحدت مسلمین حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے سانحہ ہزار گنجی کوئٹہ میں دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوس ناک ہے سانحہ ہزار گنجی کی شدیدالفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کیا کہ سانحہ ہزار گنجی سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی پر تحفظات ہیں۔کوئٹہ عوام کے لئے نوگو ایریا اور دہشت گروں کے لئے فری زون بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی آزادانہ کاروائیوں میں تیزی تشویش ناک ہے کوئٹہ انتظامیہ سے ایک سریاب روڈ پر کی سیکورٹی سنبھا لی نہیں جار ہی سریاب روڈ پر دہشت گردوں کی رٹ قائم ہے۔ صوبائی حکومت روائتی مذمتی بیانات دے کر واقعات سے چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے حساس اور بدامنی کا شکار علاقوں میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کراچی کی طرح بے رحمانہ عسکری آپریشنز کرکے ان درندوں کو شان عبرت بناکر عوام کی جان مال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن دہشتگرد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جو لوگ بیرونی ایجنڈے پر وطن عزیز کی بے گناہ عوام سیکورٹی فورسز اور املاک کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی بیانیہ کو نہیں مانتے۔ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی پر تحفظات ہیں ایسا کرنا ان کو آکسیجن فراہم کرنے کے مترادف اور ہزاروں شہدا کے لہوکو ضائع کرنا اور لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ہزار گنجی کے بے گناہ اور غریب پاکستانی شہیدوںکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ حکومت شہدا کے لواحقین کو کے لئے فوری معاوضے کا اعلان کرئے اور واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرئے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬