15 April 2019 - 16:24
News ID: 440182
فونت
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دی جانے والی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ سونے کے لین دین کے لیے بینک کارڈز یا دیگر رجسٹرڈ آلات استعمال کئے جائیں اور ملک میں زیورات خریدنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے ملک بھر کے صرافہ بازاروں کو دستاویزی بنانے، سونے کی خرید و فروخت کو ریگولرائز بنانے اور ضلعی سطع پر رجسٹرڈ ویلفیئر ٹرسٹ کا ڈیٹا اکٹھا کرنے سمیت دیگر مطالبات کی فہرست پاکستانی وزارت خزانہ کو دیدی۔

ایف اے ٹی ایف کے ساتھ ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں اگلے 3 دور ہونے ہیں۔ اس کے بعد جون اور جولائی میں ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دی جانے والی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ سونے کے لین دین کے لیے بینک کارڈز یا دیگر رجسٹرڈ آلات استعمال کئے جائیں اور ملک میں زیورات خریدنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ سونے اور زیورات دہشت گرد تنظمیوں تک نہ پہنچ پائیں۔/۹۸۸/ ن

 

علاوہ ازیں ضلعی سطح پر ٹرسٹ کے اکاؤنٹس کی تفصیلات اکٹھی جائیں اور ان تفصیلات پر مبنی الیکٹرانک ڈیٹا بینک قائم کیا جائے جس کی تسلسل کیساتھ مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ اس کا غلط استعمال نہ ہوسکے، پاکستان کل فیٹف کو ایکشن پلان پر عملدرآمدی رپورٹ پیش کرے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ پاکستان کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کو جمع کروائی گئی تیسری عملدرآمدی رپورٹ ہوگی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬