17 April 2019 - 20:38
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440190
فونت
محمد اشتیہ:
فلسطینی اتھارٹی کے نامزد نئے وزیراعظم محمد اشتیہ نے امریکہ پر فلسطینیوں کے خلاف اقتصادی جنگ مسلط کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی اتھارٹی کے نامزد وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور امریکہ کے عرب اتحادی بھی ٹرمپ کے سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف فلسطینیوں کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا سینچری ڈیل منصوبہ مردہ ہی پیدا ہوگا۔

نئے فلسطینی وزیراعظم نے کہا کہ ہم اظہار وجود کے نہیں بلکہ آزاد اور خود مختار مملکت کا قیام چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو اقتصادی بنیادوں پر امن و صلح میں کوئی دلچسپی نہیں بلکہ ہم غاصبانہ قبضہ ختم کیے جانے خواہاں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سینچری ڈیل، امریکہ کا ایک نیا منصوبہ ہے جسے مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے کی غرض سے سعودی عرب سمیت بعض عرب ملکوں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

اس ناپاک منصوبے کے تحت بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کر دیا جائے گا، فلسطینیوں کو اپنے آبائی علاقوں میں واپسی حق نہیں ہو گا اور اسرائیل کے ناجائز قبضے سے باقی بچ جانے والے غرب اردن اور غزہ کا علاقہ ہی فلسطینیوں کی ملکیت ہوگا۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں