17 April 2019 - 20:44
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440191
فونت
بحرین کی نمائشی عدالت نے حزب اللہ کے ساتھ تعلقات رکھنے کے الزام میں ایک سو اڑتیس بحرینیوں کی شہریت سلب کئے جانے کا حکم سنایا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، بحرین کے اٹارنی جنرل نے اس سے قبل حزب اللہ کے ساتھ رابطے کے الزام میں ایک سو گیارہ بحرینیوں کو گرفتار کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔

بحرین کی شاہی حکومت نے جسے سعودی فوج کی حمایت حاصل ہے ملک کے گیارہ ہزار شہریوں کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کرکے جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔

آل خلیفہ خاندان کی حکومت نے بہت سے قیدیوں کی شہریت بھی منسوخ کردی ہے۔

بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے انقلابی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام شاہی حکومت کے خاتمے اور مکمل جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن

ٹیگس

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں