17 April 2019 - 21:36
News ID: 440195
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی بری فوج کے کمانڈروں سے ملاقات میں سپاہ کے خلاف امریکہ کے معاندانہ اقدام کے بعد فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے درمیان اتحاد اور تعاون کو قابل ستائش قراردیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی بری فوج کے کمانڈروں سے ملاقات میں سپاہ کے خلاف امریکہ کے معاندانہ اقدام کے بعد فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے درمیان اتحاد اور تعاون کو قابل ستائش قراردیتے ہوئے فرمایا: دشمن کو غصہ دلانے والا ہر کام اچھا اور درست ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی فوج کو متدین، دیندار اور تجربہ کار قراردیتے ہوئے فرمایا: ایران کی مسلح افواج نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں ميں امداد رسانی کے سلسلے میں شاندار اور قابل قدر اقدام انجام دیئے ہیں ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایرانی فوج اور سپاہ نے باہمی اتحاد کے شاندار جلوے پیش کئے ہیں جنھیں دیکھ کر دشمن عصبانی اور غصہ میں ہے اور ہر کام جو دشمن کے غصے کا باعث بنے وہ اچھا اور درست کام ہے اور ہر وہ کام جو دشمن کو جری بنادے اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسلح افواج کو قوم و ملک کا حصار قراردیتے ہوئے فرمایا: مسلح افواج جنگ کے وقت میں دشمن کو پسپا کرنے اور اس کے حملوں کو دور کرنے اور ملک و قوم کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور امن کے دوران میں بھی ملک و قوم کے لئے اطمینان کا باعث ہوتی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کے خلاف امریکہ کی ہرزہ سرائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ خود اربوں ڈالر کا مقروض اور مختلف مشکلات اور جرائم میں گرفتار ہے اور وہ کسی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکہ کے حالیہ اقدام کو مجرمانہ قراردیتے ہوئے فرمایا: سپاہ اور فوج کے درمیان مثالی تعاون ہے اور دونوں کا سامراجی طاقتوں کی نابودی اور حق کی حکومت کے ظہور تک باہمی اتحاد اور تعاون جاری رہےگا اور ایرانی قوم کے ہمراہ ہم سبھی اسلامی جمہوری مقدس نظام کے پاسدار ہیں۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬