‫‫کیٹیگری‬ :
22 April 2019 - 11:37
News ID: 440224
فونت
منجئی عالم بشریت، قائم آل محمد حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت باسعادت کا جشن اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں انتہائی پرشکوہ انداز میں جاری رہا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منجئی عالم بشریت حضرت امام مہدی موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران سراپا جشن و نور و سرور رہا-

مشہد مقدس، قم المقدسہ اور دارالحکومت تہران سمیت ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں سنیچر کی رات سے ہی شروع ہونے والے جشن اور خصوصی تقریبات کا سلسلہ جاری رہے۔

مشہد مقدس میں آٹھویں امام حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں شاندار محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں علما و ذاکرین کرام فلسفہ غیبت اور فضیلت انتظار پر روشنی ڈال رہے ہیں جبکہ شعرائے کرام حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی بارگاہ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کئے -

قم المقدسہ میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس میں بھی عاشقان اہلبیت اطہار علیہم السلام اور منتظران حضرت امام مہدی ‎‎عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی بہت بڑی تعداد پندرہ شعبان کے جشن میں شریک تھے-

قم میں ہی واقع مسجد جمکران میں حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے شیدائیوں کا جم غفیر ہے جو مخصوص اعمال بجا لا کر حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کی ۔

سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب لاکھوں منتظران ظہور امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف نے مسجد جمکران میں اعمال شب پندرہ شعبان انجام دیئے اور حضرت امام زمانہ کے ظہور میں تعجیل کی دعا کی۔

دوسری طرف قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم سے مسجد جمکران تک پورے راستے کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے جس پر سنیچر اور اتوار کی ساری رات منتظران ظہور امام مہدی علیہ السلام کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری رہا۔

یوم ولادت باسعادت امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے موقع پر عراق کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں بالخصوص نجف اشرف، کربلائے معلی، کاظمین اور سامرا میں سنیچر کی رات سے شروع ہونے والے جشن کا سلسلہ بدستور جاری تھا۔

سامرا عراق اور اس کے اطراف کی سڑکیں منتظران ظہور امام مہدی علیہ السلام سے مملو رہیں۔ حکرمت عراق نے سامرا میں نیمہ شعبان کے موقع پر زائرین کی سیکورٹی کا خاص اہتمام کیا تھا ۔

دمشق میں روضہ ثانی زہرا حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں بھی امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے جشن ولادت میں ہزاروں ملکی اور غیر ملکی زائرین نے شرکت کی۔

اس رپورٹ کے مطابق روضہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا شب نیمہ شعبان بھی زائرین اور منتظران امام مہدی علیہ الصلوات والسلام سے مملو رہا۔

پاکستان اور ہندوستان میں بھی حضرت امام مہدی عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کا جشن ولادت باسعادت بہت ہی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬