22 April 2019 - 12:55
News ID: 440226
فونت
حزب اللہ لبنان نے سری لنکا چرچ اور ہوٹلوں پر دھماکوں کی شدید مذمت کی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی۔

حزب‌الله لبنان نے شدت پسندی اور دہشت گردی کو ناسور قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام لوگ بلاتفریق رنگ و نسل و مذہب اس فتنے کے خلاف قیام کریں۔

حزب اللہ لبنان نے بیگناہ انسانوں اور عبادت خانوں پر حملوں کو بدترین واقعہ قرار دیا۔ 

حزب‌الله نے بیان میں کہا ہے کہ امید ہے امام مهدی(عج) کے ظہور سے دنیا میں امن و محبت کا نظام ہوگا اور وہ وقت جلد آنے والا ہے۔

واضح رہے کہ چار ہوٹل اور تین کلیسا میں دھماکوں کے نتیجے میں ۲۰۷ افراد جان بحق اور  ۴۵۰ دیگر زخمی ہوگیے تھے۔//۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬