24 April 2019 - 10:52
News ID: 440242
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں، مخالفین اور منتقدین کے قتل عام پر امریکہ کے سکوت اور خاموشی پر شدید تنقید کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں سعودی عرب کی طرف سے مخالفین اور منتقدین کے قتل عام پر امریکہ کے سکوت اور خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ در حقیقت اسرائیل اور سعودی عرب کے وحشیانہ ، مجرمانہ اور بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب ایک دن میں 37 افراد کے سر تن سے جدا کرتا ہے اور سعودی عرب کے اس وحشیانہ اقدام کا امریکہ بیٹھ کر نظارہ اور تماشا کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اس بھیانک جرم پر امریکہ کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔ جان بولٹن، بن سلمان، بن زاید اور نیتن یاہو بی گروہ کے رکن ہیں جنھیں اس قسم کے مجرمانہ جرائم انجام دینے کی کھلی اجازت ہے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬