25 April 2019 - 12:59
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440254
فونت
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشل باچلہ نے سعودی عرب کے چھے شہروں میں سینتیس افراد کو سزائے موت دیئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب میں سزائے موت سنائے جانے کے غیر منصفانہ فیصلوں کے طریقہ کار کے بارے میں جاری ہونے والی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے سینتیس افراد کو سزائے موت دیئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے ان افراد کے کیس کی سماعت کے طریقہ کار اور ملزمان سے جبری اعترافی بیان لینے کے لئے ایذا رسانیوں سے متعلق رپورٹوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ، اپنے قوانین پر نظرثانی کر کے مزید افراد کو سزائے موت دینے منجملہ ان تین لوگوں کو جنھیں عنقریب سزائے موت دے دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان کی سزا پر عمل درآمد سے اجتناب کریں۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ سینتیس افراد کو سزائے موت دے دی گئی ہے- خبروں میں کہا گیا ہے کہ سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے ان افراد کی گردنیں اڑا دی ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں