27 April 2019 - 11:14
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440267
فونت
کویٹہ پاکستان کے امام جمعہ نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام اور اقلیتوں کو شدید خطرات کے حوالے سےسعودی عرب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکی غلامی میں سب کچھ کررہا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ کویٹہ حجت الاسلام سید ہاشم موسوی نے جمعے کے خطبے میں کہا کہ سعودی عرب امریکی اور صھیونی اشارے پر سب کچھ کررہا ہے اور سعودی عرب میں عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا جاتا اور نہ ہی فرضی ملزمین کو اپنے دفاع کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب شیعہ مسلمانوں کے خلاف پھانسی کی سزا کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ایک ہی دن میں 37 شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنا خوفناک اور وحشیانہ عمل ہے اور افسوس ہوتا ہے کہ نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمی سب خاموش ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے دو دن قبل ایک ہی دن میں 37 شہریوں کے سرقلم کئے تھے جن میں 32 شیعہ تھے اور انہیں اپنے دفاع کا موقع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں