28 April 2019 - 16:26
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440274
فونت
یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 15 زلزال میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 15 زلزال میزائلوں سے حملہ کیا جس میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب یمنی نشانہ بازوں نے سرحدی علاقہ جیزان کی جبل القیس میں 9 سعودی کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں