29 April 2019 - 11:23
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440284
فونت
جشن میلاد امام زمانہ ع کے حوالے سے المصطفے اسلامی کالج یوگنڈا میں «مهدويت اور انتظار قرآن کی نظر میں» نشست منعقد کی گئی۔

رسا نیوز ایجنسی کی ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی سے رپورٹ کے مطابق، یوگنڈا میں «مهدويت اور انتظار قرآن کی نظر سے» نشست کا انعقاد کیا جس میں ادارہ اوقاف میں رھبر معظم کے نمایندے حجت‌الاسلام والمسلمین سید مهدی خاموشی نے امام زمان(عج) کے موضوع پر خطاب کیا۔

اس نشست میں ایرانی ثقافتی مرکز، اساتذہ اور طلباء شریک تھے جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا: شعبان کا مہینہ رمضان المبارک کا مقدمہ ہے اور اس مقدس مہینے میں حضرت مهدی(عج) کی ولادت سے برکتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

حجت‌الاسلام خاموشی نے حضرت مهدی(عج) کی عالمی حکومت ، فوائد اور منتظرین کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ 

انہوں نے سعادت کی راہ طے کرنے کے حوالے سے بھی مفصل گفتگو کی۔

المصطفے کالج یوگنڈا کے استاد آدم سبیالا نے نشست سے خطاب کیا اور کہا: آج اسلامی انقلاب کی برکت سے یوگنڈا میں پیروان اهل بیت(ع) کی بڑی تعداد موجود ہے اور خدا نے ہمیں منتظرین امام میں شامل کیا ہے۔//۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں