30 April 2019 - 13:26
News ID: 440295
فونت
سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل نواز ولیعہد محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو صدی معاملے کو قبول کرنے کے لئے 10 ارب ڈالر رشوت دینے کی پیشکش کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رملہ میں اردن کے نمائندے نے اردن کی وزارت خارجہ میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل نواز ولیعہد محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو صدی معاملے کو قبول کرنے کے لئے 10 ارب ڈالر رشوت دینے کی پیشکش کی ہے۔

اردن کے نمائندے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان نے محمود عباس کے ساتھ حالیہ ملاقات میں صدی معاملے کے سلسلے میں ابتدائی طور پر 4 ارب ڈآلر دینے کی پیشکش کی ہے۔ اس ملاقات میں محمود عباس نے بھی تاکید کی ہے کہ ایسا کرنے سے اسرائیل کو بہت بڑا فائدہ پہنچےگا ۔

سعودی ولیعہد بن سلمان نے محمود عباس سے کہا کہ اگر وہ صدی کے معاملے کو عملی جامہ پہنائے تو اسے دس ارب ڈالر دیئے جائیں گے لیکن محمود عباس نے سعودی عرب کے ولیعہد کی اس درخواست کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے اس کے سیاسی کردار کا خاتمہ ہوجائےگا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬