30 April 2019 - 15:23
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440297
فونت
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پولیس نے ایک شخص کے پاس سے بم برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پولیس نے ایک شخص کے پاس سے بم برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے مضافاتی علاقے فلپس ٹاؤن میں بم کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس نے تلاشی لیتے ہوئے ایک 33 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا۔

پولیس نے علاقے کے کچھ قریبی گھروں کو خالی کرایا تو ایک خالی پراپرٹی سے اسلحہ بھی ملا۔بم ڈسپوزل ٹیم نے فلپس ٹاؤن میں موقع پر پہنچ کر بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا۔

انتظامیہ نے شہریوں کو نیو کیسل اسٹریٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ گرفتار شخص سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں عیسائی دہشت گرد نے دو مساجد میں فائرنگ کرکے 50 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں