‫‫کیٹیگری‬ :
01 May 2019 - 23:14
News ID: 440303
فونت
ایران کے مقدس شہر قم میں؛
زوال امریکا کانفرنس ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں رسا نیوز ایجنسی اور رسائل تنظیم کی طرف سے منعقد ہوئی۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق زوال امریکا کانفرنس ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں رسا نیوز ایجنسی اور رسائل تنظیم کی طرف سے منعقد ہوئی۔

شہر قم کے پردیسان علاقہ کے مسجد حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں منعقدہ زوال امریکا کانفرنس میں علماء کرام و طلاب علوم دینی اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس کانفرنس میں امریکا کے ذوال کی موجودہ صورت حال پر استدلالی گفتگو ہوئی اور امریکا کی تباہی کے پیش آ رہے مقدمات پر تبادلہ نظر کیا گیا ۔

اس کانفرنس میں شعراء نے رجزی شعر خوانی کی اور اپنے شعر میں سامراجی طاقت و ظلمین کی تباہی کی نقشہ کشی کی ۔

کانفرنس کے مقرر حجت الاسلام والمسلمین سعید بہمنی اور حجت الاسلام والمسلمین مراد خوانی نے قرآنی آیات کی روشنی میں امریکا کے زوال کے نزدیک ہونے کی طرف اشارہ کیا اور اپنے استدلال بیان کئے ۔

اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے افراد میں سے چار لوگوں کو قرعہ کشی کے ذریعہ مشہد مقدس امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے اخراجات ہدیہ کیا گیا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬