05 May 2019 - 20:10
News ID: 440322
فونت
غزہ پر اسرائیلی بربریت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے دفاعی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بربریت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے دفاعی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔

بئر السبع اور عسقلان میں فلسطینیوں کے راکٹر حملوں میں 4 صہیونی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینی جہادی تنظیموں کے راکٹ حملوں میں بئرالسبع میں 1 جبکہ عسقلان میں 3 صہیونی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ادھر غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 9 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

جبکہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی بندرگاہ اسدود، اسرائیل کا ایٹمی پلانٹ ڈیمونا ، حیفا ریفائنری اور بن غورین ایئر پورٹ اس کے میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬