‫‫کیٹیگری‬ :
06 May 2019 - 12:36
News ID: 440330
فونت
حجت الاسلام سید شفقت حسین شیرازی:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ نے کہا کہ مقدمات چلائے اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر جوانوں کی جبری گمشدگی جیسے اقدامات عوام اور ریاست کے درمیان خلیج پیدا کرتے اور عوام میں عدم تحفظ کے احساس کو تقویت دیتے ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی کسی غیر قانونی اقدام میں ملوث ہے تو اسے قانون کے مطابق عدالتوں میں لایا جائے اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق اس پر مقدمہ چلایا جائے۔ مقدمات چلائے اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر جوانوں کی جبری گمشدگی جیسے اقدامات عوام اور ریاست کے درمیان خلیج پیدا کرتے اور عوام میں عدم تحفظ کے احساس کو تقویت دیتے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ جوانوں نے کبھی جائز ملکی مفاد کے خلاف کام نہیں کیا اور شیعہ قوم کے ہر فرد کی حب الوطنی طول تاریخ میں ایک ثابت شدہ چیز ہے۔ انہوں نے جبری گمشدگیوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ یہ ظلم کا ایک واضح مصداق ہے۔

ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے جبری گمشدہ فیملیز کی طرف سے کراچی دھرنے کی مکمل حمایت کی اور اس دھرنے کی حمایت میں پاکستان سمیت امریکہ, کینڈا و دیگر ممالک میں مومنین کی طرف سے اظہار یکجہتی اور علامتی دھرنوں پر مومنین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر ریاست مسنگ پرسنز کی فیملیز کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی تو مجلس وحدت مسلمین احتجاج کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مزید وسیع کردے گی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬