‫‫کیٹیگری‬ :
06 May 2019 - 15:37
News ID: 440331
فونت
حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں غزہ پٹی پر اسرائیل کے مجرمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں غزہ پٹی پر اسرائیل کے مجرمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

حزب اللہ لبنان نے فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے اسرائیل کے وحشیانہ جرائم پر عرب ممالک کی خاموشی پر سخت تنقید کی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیانیہ میں کہا ہے کہ عرب ممالک امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کر کے اسرائیل کو فلسطینی مسلمانوں کے خلاف جری بنا رہے ہیں۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں فلسطینی مسلمانوں کی اپنے دفاع کے سلسلے میں شاندار استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اسرائیل کی بربریت اور جارحیت کا بھر پور مقابلہ کرسکتے ہیں۔

حزب اللہ لبنان نے فلسطینی مسلمانوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملوں کی مذمت کرکے فلسطینی مسلمانوں کی بھر پور حمایت کریں۔

حزب اللہ نے فلسطینی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی شفا کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے وسط میں واقع المغازی کیمپ کے مشرق میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران غاصب صیہونی حکومت نے جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور توپوں سے بارہا غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا ہے۔

غزہ کے علاقوں پر اس کی وحشیانہ جارحیت کا نیا سلسلہ دسمبر دو ہزار سترہ سے مسلسل جاری ہے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬