08 May 2019 - 23:00
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440346
فونت
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں شیعہ لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کیلئے پُرامن دھرنا دینے والوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے،

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رہائشگاہ کے باہر شیعہ جبری گمشدگان افراد کیلئے پُرامن احتجاجی دھرنے سے دھرنا کمیٹی کے اہم رکن حسن رضا سہیل سمیت 20 افراد کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں شیعہ لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کیلئے پُرامن دھرنا دینے والوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے، دھرنے سے شیعہ رہنما حسن رضا سہیل سمیت 20 نوجوانوں کی گرفتاری قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاق کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے لاپتہ شیعہ نوجوانوں کی بازیابی یقینی بنانی چاہئے، پُرامن احتجاج کو منتشر کرنے کیلئے گرفتاریاں کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬