12 May 2019 - 18:17
News ID: 440367
فونت
متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ میں خوفناک دھماکے کی خـبریں موصول ہوئی ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فجیرہ پورٹ پر ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں سات سے دس تیل بردار بحری جہازوں میں آگ لگ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق فجیرہ پورٹ پر دھماکے کے فوراً بعد امریکہ اور برطانونی طیاروں کو علاقے پر پروازیں کرتے دیکھا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے تاحال فجیرہ پورٹ پر ہوئے دھماکے کی وجوہات کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

بحیرہ عمان کے ساحل پر واقع الفجیرہ کی بندرگاہ، متحدہ عرب امارات کی اہم ترین بندرگاہ شمار ہوتی ہے جہاں متعدد  آئل اور انڈسٹریل جیٹیاں قائم ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے گزشتہ برسوں کے دوران ابوظہبی اور فجیرہ کے درمیان تین سو ستر کلومیٹر طویل پائپ لائن بھی بـچھائی ہے تاکہ اپنے زعم میں آبنائے ہرمز کو بائی پاس کیا جا سکے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬