12 May 2019 - 19:34
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440369
فونت
حجت الاسلام احمد مروی :
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ ہم حزب اللہ کے شہیدوں کے درجات کی بلندی اور جناب سید حسن نصر اللہ کی صحت و تندرستی کے لئے دعا گو ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی شہدا کے اہل خانہ سے حجت الاسلام احمد مروی کی ملاقات حرم مطہر رضوی کے ولایت ہال میں ہوئی ۔

اس موقع پر آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ شہید عباس موسوی کے الہی ونورانی مشن کو ایک اور عالیقد سید ؛ جناب سید حسن نصر اللہ اسی طرح مضبوط اور پختہ ارادوں اور پوری طاقت و بہادری کے ساتھ آگے بڑھارہے ہیں

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے اپنی طاقت و ایمان ، اپنے مومن نوجوانوں کے عزم و حوصلے اور اپنے عزیز شہدا کی روحانی قوت سے اسرائیلیوں کا جینا حرام کر دیا ہے ۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ ہمارے اور حزب اللہ لبنان کے مابین جغرافیائی فاصلے کے سوا اور کوئی فاصلہ نہيں ہے۔ ہم حزب اللہ کے شہیدوں کے درجات کی بلندی اور جناب سید حسن نصر اللہ کی صحت و تندرستی کے لئے دعا گو ہیں اور خداند منّان سے دعا کرتے ہیں کہ حزب اللہ اور شیعوں کی ہیبت و جلالت اور اقتدار میں روز بروز اضافہ ہوتارہے

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں