12 May 2019 - 19:40
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440370
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ حکمران مدینہ طرز حکمرانی کے دعوؤں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے قرآن و سنت کے نظام کو نافذ کرنے کا عملی مظاہرہ کریں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قرآن پاک سے دلوں کو منور اور مسائل کے حل کیلئے حکمرانوں کو رہنمائی لینا ہوگی، حکمران مدینہ طرز حکمرانی کے دعوؤں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے قرآن و سنت کے نظام کو نافذ کرنے کا عملی مظاہرہ کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر ڈسٹرکٹ کمیٹی، سیکٹر کنوینر و سیکٹر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر علماء و ارکان مرکزی رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے۔ ثروت اعجاز قادری کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام پاکستان کو اسلامی فلاحی اسٹیٹ بنانے کیلئے نظام مصطفیٰ کا نفاذ چاہتے ہیں، ملک میں سارے دنیاوی نظام کے تجربے کئے جا چکے، سب ناکام ہو چکے ہیں،۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غربت کو ختم کرنے کیلئے بیرونی پالیسیوں کو مسترد کر دے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬