‫‫کیٹیگری‬ :
22 May 2019 - 17:48
News ID: 440430
فونت
آستان قدس رضوی کے پرینٹنگ اینڈ پبلشنگ ا دارے کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ آستان قدس کی جانب سے امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے حرم مطہر کے لئے مخصو ص طرز پر قرآن کی طباعت کا سلسلہ جاری ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے پرینٹنگ اینڈ پبلشنگ ا دارے کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود فرزانہ نے بتایا کہ اس قرآن کی چھپائي کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کےمرکز طبع و نشر قرآن کریم سے اجازت لینے کے بعد اس کی طباعت اور ڈیزائننگ کا کام عربوں کے مخصوص رسم الخط کے ساتھ مولائے کائنات امیرالمومنین علی علیہ السلام کے حرم میں استفادے اور مستفیض ہونے کے لئے شروع کردیا گیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس قرآنی نسخے کی ڈیزائننگ اور تذھیب وغیرہ کو حرم مطہر امام علی علیہ السلام میں استعمال شدہ فن تعمیر و ہنر سے ہم آہنگ کیا گیا ہے ۔

آستان قدس رضوی کے پرینٹنگ اینڈ پبلشنگ ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود فرزانہ نے اپنے ادارے کی بین الاقوامی سطح کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادار ہ اب تک عالم اسلام کے بہت سارے مقدس مقامات کے ساتھ کلچرل تعاون کر چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور خاص جن مقدس مقامات میں آستان قدس رضوی کے پرینٹنگ اینڈ پبلشنگ کے ادارے نے ثقافتی و کلچرل تعاون کیا ہے ان میں سامرا میں حرم عسکریین(ع)،آستانہ مقدس امام حسین(ع) اور حرم مطہر امیرالمومنین (ع) وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قرآن کریم کی پرینٹنگ اور پبلشنگ کا یہ بین الاقوامی مرکز قرآن کریم کی طباعت واشاعت کا خصوصی مرکز ہے اس کے علاوہ آستان قدس رضوی کے قرآنی میوزیم میں موجود نفیس اور گرانقدر قرآنی نسخوں کی دوبارہ طباعت وغیرہ کی ذمہ داری بھی اسی مرکز کی ہے۔

فرزانہ نے بتایا کہ یہ مرکز اپنے قیام سے ابتک قرآنی و دینی علوم اور سنت و سیرت اہلبیت علیہم السلام سے متعلق چھ کروڑ سے زائد کتابوں کی طباعت واشاعت کے فرائض انجام دے چکا ہے۔ آستان قدس رضوی کے پرینٹنگ اینڈ پبلشنگ ادارے میں سالانہ پچاس لاکھ کتابیں ہارڈ کاپی اور سافٹ کاپی کی شکل میں طباعت کے مراحل سے گذرتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مرکز تأسیس سے ابتک قرآن کریم اور دعا و مناجات کی پچیس لاکھ کتابیں چھاپ چکا ہے

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬