‫‫کیٹیگری‬ :
23 May 2019 - 22:49
News ID: 440440
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری :
سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ امریکی اور اس کے عرب اتحادیوں نے عالم اسلام خصوصاً عراق، شام، لیبیا اور یمن کو تباہ کردیا اور اب پاکستان پر ان کی نظریں جمی ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ مجلس وحدت مسلمین حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لئے کردار ادا کرے، حکومت ایران امریکہ کشیدگی پر اپنا موقف واضع کرے، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اب تک ماضی کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہا ہے، ملکی سلامتی و وقار کا تقاضہ ہے کہ اسلام آباد کے فیصلے اسلام آباد میں ہوں، آزاد خارجہ پالیسی ہی باوقار اور مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے، پاکستان کو کسی صورت بھی دوسروں کی جنگ کا حصہ دار نا بنایا جائے، حکومت کو امن اور مفاہمت پر مبنی پالیسی اختیار کرنا ہوگی، خطے میں جاری ایران امریکہ کشیدگی کے حوالے سے تحمل اور بصیرت کے ساتھ فیصلے کرنا ہوں گے، پڑوسی مسلم برادر ملک ایران کو تنہا چھوڑنا ہرگز دانشمندی نہیں ہوگی۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ امریکی اور اس کے عرب اتحادیوں نے عالم اسلام خصوصاً عراق، شام، لیبیا اور یمن کو تباہ کردیا اور اب پاکستان پر ان کی نظریں جمی ہیں، لہذا حکومت دانشمندی کا مظاہرہ کرے اور مشرق وسطیٰ کی پراکسی وار کے عفریت سے دور رہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی خام خیالی ہے کہ وہ ایران پر حملہ کریگا، اگر ایسی کوئی حماقت کی تو اس کی ناجائز اولاد اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی اور امریکیوں کو ایک عبرت ناک شکست کا مزہ چکھنا پڑے گا، ضروری ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی و بقا کے لئے امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے دور رہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬