‫‫کیٹیگری‬ :
25 May 2019 - 19:32
News ID: 440448
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ جمعہ الوداع کو قبلہ اول کی آزادی اور اپنے فلسطین بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک گیر یوم القدس منایا جائے گا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یوم علی کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے۔ جمعہ الوداع کو قبلہ اول کی آزادی اور اپنے فلسطین بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک گیر یوم القدس منایا جائے گا۔پڑوسی ملک ایران پر امریکی پابندیاں اقتصادی دہشتگردی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اکیس اور بیس رمضان کو ملک بھر میں حضرت علی ؑ کی شہادت کے جلوس عزا کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔اسلام آبادبری امام میں یوم علی کا جلوس صدیوں سے جاری ہے جسے کچھ شرپسندوں کی جانب سے ثبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ شرپسندوں کے خلاف بروقت اقدامات کرئے اور جلوس عزا کو سیکورٹی فراہم کرئے۔

انہوں نے کہاڈیل آف سینجری مظلوم فلسطینوں کی سرزمین چھینے کا منصوبہ ہے جسے کچھ ناعاقبت اندیش عرب حکمرانوں کی مدد حاصل ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے قبلہ اول کی آزادی مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے امریکہ اسرئیل اور اس کے اتحادیوں کے خلاف آئندہ ہفتے جمعہ الودع ملک گیر یوم القدس منانے کا اعلان کرتے ہیں۔ ہم دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ ہیں خواہ مظلوم کشمیر کے ہوں ،یمن، بحرین یا فلسطین کے ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندی اقتصادی دہشتگردی ہے امریکہ جنوبی ایشیا کو غیر مستحکم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کے حوالے سے جرت مندانہ فیصلے کرنا ہوں گئے ۔ امریکہ کی جانب سے ایران کو جنگ کی دھمکیوں قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے مذید کہاکہ ہم حکومت سے ایک مرتبہ پھر مسنگ پرسنز کے معاملے پر کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں جتنے بھی شیعہ مسنگ پرسنز ہیں اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬