26 May 2019 - 12:33
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440450
فونت
صاحبزادہ حامد رضا:
سنی اتحاد کونسل پاکستان نے کہا کہ بیگناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسان نہیں شیطان ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران تنازع عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ پاکستان کو امریکہ کے بجائے ہمسایہ اسلامی ملک ایران کا ساتھ دینا چاہئے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی معاشی غلامی سے ملک میں بے برکتی پھیلی ہوئی ہے، امریکہ آئی ایم ایف کے ذریعے پاکستان کا بازو مروڑنا چاہتا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں مسجد کے اندر دھماکہ اسلام دشمنی کا بدترین مظاہرہ ہے، بیگناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسان نہیں شیطان ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں