02 June 2019 - 10:59
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440509
فونت
روز قدس کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے دفتر میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روز قدس کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے دفتر میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا ۔

اس کو  خصوصی خطاب آیت اللہ سیدصمصام الدین قوامی امام جمعہ پردیسان اور حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سیکریٹری امور خارجہ مجلس وحدت نے فرمایا ۔

آقا قوامی کی گفتگو کا محور فلسطین اور بیت المقدس پر غاصبانہ قبضہ اور اس کے مقابل میں بالعموم ہر انسان اور بالخصوص ہر مسلمان کا قرآنی وظیفہ رہا اور آقا شفقت نے صدی کی ڈیل کے موضوع پر مختصر گفتگو کی۔

اس پروگرام میں حوزہ علمیہ قم کے اساتید ,علماء ,علمی و فرھنگی شخصیات اور مختلف انجمنوں کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کے آخر میں تمام روزہ داروں نے دفتر ہی میں ملکر افطاری کی .
شعبہ قم تمام شرکاء خصوصا آیت ا...قوامی و ڈاکٹر شیرازی صاحب کا ممنون و مشکور ہے.

ٹیگس: قدس فلسطین
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں