02 June 2019 - 14:24
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440514
فونت
عبدالملک الحوثی :
اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکی اتحادی عرب ممالک اور اسرائیل ملکر مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی اتحادی عرب ممالک اور اسرائیل ملکر مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انصار اللہ کے سربراہ نے عالمی یوم قدس کے موقع پر یمنی عوام کی طرف سے عظیم ریلی میں بھر پور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

انھوں نے کہا کہ یوم قدس کے موقع پر یمنی عوام کی عظیم ریلی عرب میڈیا کی سرخیوں میں تھی ۔

انھوں نے کہا کہ ہم اپنے ایمان کی بنیاد پر اپنا مؤقف بیان کرتے ہیں۔ ہم مسئلہ فلسطین کے بارے میں بعض عرب حکمرانوں اور اسرائیل کی مشترکہ سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں امریکہ کا صدی معاملہ بہت ہی خطرناک ہے جبکہ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات اس معاملے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش ہیں اور ان کی اس عظیم خیانت کو فلسطینی عوام اور امت مسلمہ کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬