03 June 2019 - 15:42
News ID: 440523
فونت
محمد جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کہا کہ یمنی عوام ملکی ، قومی ، انسانی اور اخلاقی اقدار کا دفاع کررہے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں یمنی عوام کی کامیابی کو قطعی اور یقینی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے نہتے اور مظلوم عرب مسلمانوں کی حمایت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی عوام کو امداد فراہم کرنے والی کمیٹی کے ارکان کے اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام ملکی ، قومی ، انسانی اور اخلاقی اقدار کا دفاع کررہے ہیں۔

جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے خلاف اتحاد بنانے کی سعودی عرب کی کوشش ناکام ہوجائےگی۔ سعودی عرب کو علاقائی اور عالمی سطح پر بہت بڑی ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے۔ یمنی عوام نے سعودی عرب کے خوفناک، بھیانک ، منحوس اور مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے برملا کردیا ہے۔

اس اجلاس میں مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری محسن رضائی ، مجمع جہانی اہلبیت (ع) کے سربراہ حجۃ الاسلام اختری ، آیت اللہ شبستری، محسن رفیق دوست ، حاج محمود لولاچیان، ، عباسی اور بعض دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬