‫‫کیٹیگری‬ :
03 June 2019 - 16:03
News ID: 440526
فونت
آیت الله جعفر سبحانی:
حضرت آیت الله سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مومنین خانہ نشیں اور تاریک جھاد نہیں ہیں کہا: انسان کے غلط اور ناشایستہ اعمال ، الھی برکتوں کے بند ہوجانے کا سبب ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے اج ظھر کے وقت مدرسہ علمیہ حجتیہ قم کی مسجد میں منعقد تفسیر قران کریم کی نشست میں سورہ مبارکہ توبہ کی 85 ویں ایت کی تفسیر کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال نے اس ایت شریفہ میں رسول اسلام(ص) کو خطاب میں کہا کہ منافقوں کی زیادہ اولادیں اور ان کی دولت ھرگز تعجب کا سبب نہ بنے کیوں کہ ان کی یہ دولت اور ان کی اولادیں موت کے وقت ان کے عذاب میں بدل جائیں گی ۔

انہوں نے مزید کہا: منافقین موت کے وقت محزون اور غمگین ہوں گے کیوں کہ وہ تصور کریں گے کہ ان کی دولت اسلام کی ترقی کی راہ میں خرچ ہو رہی ہے اور ان کی اولادیں اسلام کے دامن میں پروان چڑھ رہی ہیں ، اسی بنا پر ان کی دولت اور ان کی اولادیں ان کے لئے عذاب کا سبب بنیں گی ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے اپنے بیان کے سلسلہ کو اگے بڑھاتے ہوئے سوره مبارکہ توبہ کی 86 ویں ایت کی تفسیر میں کہا: جنگ تبوک میں جب خدا کی راہ میں جنگ کا نقارہ بجایا گیا تو منافقین نے پیغمبر اکرم(ص) کی خدمت میں پہونچ کر عرض کیا کہ یا رسول اللہ(ص) ہمیں مدینہ ہی میں رہنے کی اجازت دے دیجئے ، خداوند متعال نے منافقین کے اس اعمال کی سخت لفظوں میں مذمت کی اور انہیں پاگلوں ، دیوانوں ، بچوں اور عورتوں کی صفوں میں قرار دیا ۔  

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ منافقین کے دل حقایق کو سمجھنے سے عاجز ہیں کہا: منافقوں کے دلوں پر مہر لگی ہوئی ہے ، اسی بناء پر وہ حقائق کو سمجھنے سے قاصر ہیں ، منافقوں کے دل غلطیوں اور گناہوں کی وجہ سے سخت ہوگئے ہیں لہذا ان کے دلوں میں ہدایت کا نور اور حقیقت  بندگی کی روشنی داخل نہیں ہوپاتی ۔  

حضرت آیت الله سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان کے برے اعمال رحمت الھی اور الھی عنایتوں کے بند ہوجانے کا سبب ہیں کہا: اگر انسان بندگی کے راستہ پر گامزن رہے تو پروردگار اس کے ایمان کو بڑھاتا ہے اور اگر کفر و الحاد و سرکشی کے راستہ پر نکل جائے تو گمراہ اور ضلالت کے دریا میں غرق ہوجائے گا ۔  

اس مرجع تقلید نے سوره مبارکہ توبہ کی 87 ویں ایت کی جانب اشارہ کیا اور یہ بیان کرتے ہوئے کہ مومنین خانہ نشیں اور تاریک جھاد نہیں ہیں کہا: اس کے برخلاف منافقین ہیں کیوں کہ مومنین ھرگز جھاد سے روگردانی نہیں کرتے اور اپنے مال و جان کو خدا کے جھاد کی راہ میں صرف کردیتے ہیں ۔/ ن ۹۸۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬