‫‫کیٹیگری‬ :
03 June 2019 - 16:07
News ID: 440527
فونت
آیت ‌الله کاظم صدیقی:
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے کہا: دنیا کی محبت انسان کو آخرت کو بھلا دیتی ہے جب کہ انسان کی حقیقی منزل اخرت ہے ، حرام چیزوں سے پرھیز اور واجبات کی انجام دہی کے ذریعہ انسان خود سے دنیا کی محبت کو دور کرسکتا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور عالم دین اور تہران کے عارضی امام جمعہ آیت ‌الله کاظم صدیقی نے تہران کی ایک مسجد میں تقریر کرتے ہوئے کہا: قران ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوا تاکہ انسانوں کی ہدایت کرسکے ۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم کی هدایت دلیل اور معجزات کے ہمراہ ہے ، انسان خدا کی ایتوں کے ذریعہ حق و باطل کی تشخیص کی قدرت حاصل کرلیتا ہے ، ہدایت کا مسئلہ انسان کی کامیابی کا اہم راز ہے ۔

آیت الله صدیقی نے بیان کیا: انسان ہدایت کے بغیر دو پیروں کا حیوان ہے ، انسان الھی ہدایت کے ساتھ انسانی مقام پر فائز ہوتا ہے ، خداوند متعال نے ایک عام ہدایت تمام انسانوں کے لئے رکھی ہے کہ جو انبیاء الھی کے ذریعہ انسانوں تک پہونچتی ہے اور بغیر کسی تبعیض اور کمی کے ساتھ سبھی کو حق کی دعوت دی جاتی ہے ۔

تہران کے عارضی امام جمعہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ انسان کو الھی نعمتوں کا شکر گزار ہونا چاہئے کہا: انبیاء ، اولیاء الھی اور خدا کی نعمتیں انسان کی ہدایت کا وسیلہ ہیں ، وہ ان نعمتوں کا شکر گزار ہوسکتا ہے جو ان نعمتوں اور نعمت کے دینے والے کو بخوبی پہچان سکے اور ان نعمتوں سے بخوبی استفادہ کرے ۔

انہوں نے مزید کہا: انبیاء اور اولیاء الھی انسانی حیات اور زندگی کا ائڈیل ہیں ، انسان جب کوئی کام کرنا چاہے اور اسے اولیاء و انبیاء الھی کے عمل سے مقایسہ کرے تو یہ بات سمجھ جائے گا کہ اس کا کام کس حد تک حق کے دائرہ میں تھا ۔

آیت الله صدیقی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا پرستی انسان کی عاقبت خراب و برباد کردیتی ہے کہا: انسان کا دل خدا کا مسکن ہے ، لہذا دنیا کی محبت اس گھر میں نہیں رہنا چاہئے ، اگر انسان کے دل میں دنیا کی محبت نہ ہو تو وہ مشکلات اور مصیبتوں کے مقابل کبیدہ خاطر اور بدبختی کا احساس نہیں کرے گا ۔

انہوں نے مزید کہا: دنیا کی محبت انسان کو آخرت کو بھلا دیتی ہے جب کہ انسان کی حقیقی منزل اخرت ہے ، حرام چیزوں سے پرھیز اور واجبات کی انجام دہی کے ذریعہ انسان خود سے دنیا کی محبت کو دور کرسکتا ہے ۔

تہران کے عارضی امام جمعہ نے کہا: انسان جو کچھ بھی انجام دے اس سلسلہ میں اخرت پر توجہ رکھے ، اپنے تمام اعمال و کردار کو خدا کی مرضی کے تحت انجام دے اور متقین وہ لوگ ہیں جو خدا کی ہدایت کو قبول کرتے ہیں ۔/ ن ۹۸۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬