04 June 2019 - 12:08
News ID: 440530
فونت
ہیثم ابو سعید :
مغربی ایشیا میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے جس مقام پر آئیل ٹینکروں کو حادثہ پیش آیاتھا وہ امریکا کے زیرکنٹرول ہے اور فجیرہ دھماکوں کی ذمہ دار اسرائیلی حکومت ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی ایشیا میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ ہیثم ابو سعید نے کہا ہے کہ اسرائیل علاقے اور دنیا میں اپنے اتحادیوں کے ذریعے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فجیرہ بندرگاہ میں آئل ٹینکروں میں ہوئے دھماکوں میں اسرائیل براہ راست ملوث ہے۔

ابو سعید کا کہنا تھا کہ فجیرہ بندرگاہ پر حادثے کے شکار آئل ٹینکر اس مقام پر کھڑے تھے جس کا کنٹرول امریکی فوجیوں کے ہاتھ میں ہے بنابریں اس حادثے پر جواب دہی امریکا کی ہے اور حادثے میں اسرائیل ملوث ہے۔

مغربی ایشیا میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ایران یا کسی بھی دوسرے فریق پر الزام لگانا محض ایک سیاسی ہتھکنڈہ ہے جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

گذشتہ بارہ مئی کو ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ الفجیرہ میں خوفناک دھماکے ہوئے ہیں جن میں سات سے دس آئل ٹینکر تباہ ہو گئے۔

اس حادثے کے بعد ایران کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا تھا کہ بدخواہوں کی کوشش ہے کہ وہ علاقے کی سلامتی اور امن کو سبوتاژ کر کے خطے کے سمندری راستے میں بحری جہازوں کی رفت و آمد میں خلل پیدا کریں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے علاقے کے ملکوں سے کہا تھا کہ وہ بدخواہوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ واقعے کی فوری طور پر تحقیقات کی جائیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬