06 June 2019 - 18:45
News ID: 440538
فونت
محمد عبد السلام :
یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد عید کے ایام میں بھی یمنیوں کے خلاف مجرمانہ اقدامات اور جارحیت کے ارتکاب میں مصروف ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ کے ترجمان نے محمد عبد السلام نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے ان اقدامات کے ذریعے دنیا والوں کے سامنے اپنے مجرمانہ اور گھناؤنے چہرے کو مزید آشکارا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی اتحاد نے عید کے روز بھی یمن کے صوبے ضالع پر حملہ کیا جس میں تین یمنی شہری شہید ہوئے جبکہ صوبہ حجہ کے علاقے عبس میں ایک خاتون اور بچہ شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک  ہے۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں حملہ کر کے سعودی اتحاد کے دو سو فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پچھلے تین روز کے دوران یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے نجران کے علاقے میں سعودی فوجی اتحاد کے بیس ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬