06 June 2019 - 22:18
News ID: 440543
فونت
داؤد شہاب :
غاصب صیہونیوں نے مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں فلسطینیوں کی زرعی زمینوں کو نذرآتش کر دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان داؤد شہاب نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام نہ صرف اپنی سرزمین بلکہ شام کے علاقے جولان سمیت کسی بھی عرب علاقے پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس پر اسرائیل کا قبضہ بھی اس مقدس سرزمین کو فلسطینیوں کی زندگی کے باہر نہیں کر سکتا ہے اور قدس شریف کو صیہونی حکومت کے قبضے سے آزاد کراکے رہیں گے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے کہا کہ بیت المقدس پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے سے امت اسلامیہ دلی صدمے سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں امت کو تقسیم اور زبوحالی کا شکار بنانے کی کوششوں میں جٹی ہوئی ہیں تاکہ مسلم اقوام ان کے خلاف کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہ رہیں اور صیہونی دشمن بیت المقدس کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کو آگے بڑھاتی رہے۔

داؤد شہاب نے یہ بات زور دے کر کہی کہ فلسطینیوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی نوجوان نسل کو بیت المقدس، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال اور تحریک مزاحمت کے حوالے سے پوری طرح آگاہ کریں۔

قابل ذکر ہے کہ پانچ جون انیس سو سڑسٹھ کو غاصب صیہونی حکومت نے فلسطین، اردن اور شام کے بعض علاقوں پر ناجائز قبضہ کر لیا تھا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ غاصب صیہونیوں نے مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں فلسطینیوں کی زرعی زمینوں کو آگ لگا دی ہے۔

اسرائیل کی توسیع پسندی کے معاملات کے فلسطینی انچارج غسان دغلس نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عادی عاد اور واحیا کے صیہونیوں نے جنوبی نابلس کے گاؤں جالود پر حملہ کر کے کھڑی فصلوں کو آگ لگا دی ہے۔

صیہونی حکومت، فلسطینیوں کو ان کی سرزمینوں سے بے دخل کرنے کے لیے اکثر ان کے گھروں اور زرعی زمینیوں پر حملہ اور فصلوں کو تباہ کر دیتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پندرلاکھ صیہونی ایک سو بیس ایسی غیر قانونی صیہونی بستیوں میں آباد ہیں جو فلسطینیوں کو جبری طور پر ان کی سرزمینوں سے بے دخل کر کے بنائی گئی ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬