08 June 2019 - 21:33
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440556
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نےکہا کہ علامہ عباس کمیلی کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہوسکتا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے جعفریہ الائینس کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، مرحوم ایک علمی شخصیت اور مدبر سیاستدان تھے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہوسکتا۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ وہ علامہ عباس کمیلی کی وفات پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬