09 June 2019 - 23:47
News ID: 440565
فونت
آیت اللہ نجفی کے آفس کے مدیر :
حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی کے آفس کے مدیر نے امام خمینی (ره) کو ایک بے مثال عارف و انقلابی رہبر جانا ہے ۔

رسا نیوز ایجسنی کے عالمی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نجفی کے آفس کے مدیر و ان کے بیٹے حجت الاسلام شیخ علی نجفی نے امام خمینی (ره) کے رحلت کی مناسبت سے نجف شرف کے حسینیہ حسن المجتبی علیہ السلام میں مراجع کرام کے نمایندہ و امام جمعہ و سایستداران اور مذہنی و سماجی شخصیت کی شرکت کے ساتھ منعقدہ کانفرنس میں بیان کیا : امام خمینی (ره) استاد ، مربی ، فقیہ سر شناس ، اصولی ، کلامی ، رجالی ، سخت زمانہ میں بھی حوزات علمیہ کے حامی ، انقلابی رہبر ، عارف ربانی ، فلسفی اور سیاست دان مجاہد و بے مثال تھے ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ صحیح راستہ کی طرف اسلامی قوم کی ہدایت اور آئندہ نسل کی دین حنیف اسلام کے زیر سایہ تربیت کو امام خمینی (ره) کی تربیتی ، اخلاقی و دینی تحریک کی اہم خصوصیت جانا ہے اور بیان کیا : امام خمینی (ره) اپنے خصوصی و عمومی زندگی میں زہد و رتقوا کی حفاظت کی بہت کوشش کی ۔

آیت اللہ نجفی کے آفس کے مدیر نے وضاحت کی : خداوند عالم نے امام خمینی (ره) کی کوشش و زحمات کو بے ثمر نہیں رکھا اور اس کوشش کے نتیجہ میں دین حنیف کے سایہ میں اسلامی حکومت کی تشکیل میں کامیابی حاصل کی لیکن افسوس کی بات ہے کہ ان کی عمر شریف اس قدر طولانی نہیں تھی کہ اپنی کوشش و زحمات کا ثمرہ اس دنیا میں دیکھ سکتے ۔ آج اسلامی جمہوریہ خطے میں اسلام و مسلمانوں کی حمایت میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬