10 June 2019 - 13:17
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440566
فونت
حجت السلام راجہ ناصرعباس جعفری :
جلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نےکہا کہ یوم انہدام جنت البقیع پر عالم اسلام کو آل سعود کی جارحیت کے خلاف مشترکہ طور پر آواز بلند کرنی چاہیے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت السلام راجہ ناصرعباس جعفری نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقعہ پر میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 8شوال المعظم عالمی یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے تحت ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا۔

اہل بیت اطہار علیہم السلام ،امہات المومنین اور صحابہ کرامؓ کی قبروں کی مسماری آل سعود کا وہ قبیح فعل ہے جس پر امت مسلمہ انہیں کبھی معاف نہیں کر ے گی۔جنت البقیع جنت معلیٰ کو بلڈوز کر کے سعودی عرب نے مشاہیر اسلام سے اپنی لاتعلقی کا اظہار1925 میں ہی کر دیا تھا۔

آج اسلام کے نام پر دنیا کا امن تباہ کرنے والی عالمی دہشت گرد تنظیم داعش اسی ایجنڈے کی پیروکار ہے۔شام اور عراق میں صحابہ کرام کی قبروں کو کھود کر اجساد مقدسہ کی توہین کرنے والوں کا یہ عمل آل سعود اور داعش کے تعلق کو واضح کرنے کے لیے کافی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یوم انہدام جنت البقیع پر عالم اسلام کو آل سعود کی جارحیت کے خلاف مشترکہ طور پر آواز بلند کرنی چاہیے۔یہود و نصاریٰ اپنے آلہ کاروں کے ذریعے مسلمانوں کے مقدسات کو نشانہ بنا کران ایمان کو جانچتے ہیں۔

اسلام دشمن طاقتوں کی طرف سے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خاکوں کی اشاعت اور قرآن کریم جلائے جانے کے واقعات کا حوصلہ عالم اسلام کی کمزوری کے باعث ممکن ہوا ہے۔دنیا کی باطل قوتیں اسلام کے خلاف تیزی سے سر اٹھا رہی ہیں۔جو مسلم ممالک یہود ونصاری سے دوستی کا دم بھرتے ہیں اور مسلم ممالک کے خلاف نفرت کے اظہار میں پیش پیش ہیں وہ امت مسلمہ کو کمزور کرنے کی سازشوں کے مکمل شریک کار ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع میں مسمار کی گئی تمام قبروں کی ان کی اصلی حالت میں لایا جائے۔دنیا بھرکے مسلم ممالک کی طرف سے جنت البقیع کی تعمیر کے لیے باقاعدہ تحریک شروع کی جائے اور اہل بیت اطہار علیہم السلام ،ازواج رسول کریم ﷺ اور صحابہ کرام کی قبروں کی فوری تعمیر کے لیے سعودی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اہل بیت رسول ؐ،امہات المومنین،اصحاب پیغمبراکرمؐاور دیگر مقدس ہستیوں کے مزارات کی مسماری کے خلاف 8 شوال المعظم کو ملک بھرمیں یوم انہدام جنت البقیع منانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس موقع پر ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے ، ریلیاں، مجالس وجلوس عزااور سیمینارز منعقد کیئے جائیں گے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں