11 June 2019 - 13:43
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440574
فونت
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب میں قائم یمنی فوج کے ایک ٹھکانے پر سعودی اتحاد کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب میں قائم یمنی فوج کے ایک ٹھکانے پر سعودی اتحاد کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب میں واقع نجران کے قریب الاجاشر کے علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے دسیوں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پیر کے روز جنوبی یمن کے صوبے الضالع میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر چار بیلسٹک میزائل بھی فائر کئے۔اس حملے میں بھی سعودی اتحاد کے فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں